خورشید شاہ پھونک ماریں گے اور معاملات ٹھیک ہوجائیں گے: عرفان صدیقی

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے آج خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا 10 واں اجلاس ہے۔رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر عرفان صدیقی کا پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی صدارت خورشید شاہ کر رہے ہیں، سید خورشید شاہ کی سیاسی بصیرت، تدبر اور تجربے پر پورا بھروسہ ہے۔عرفان صدیقی کا کہنا تھا آج دسویں میٹنگ ہے، شاہ صاحب (خورشید شاہ) پھونک ماریں گے اور معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔مولانا فضل الرحمان نے رات جو پھونک ماری ہے اس کا کوئی اثر ہوا ہے؟ صحافی کے سوال پر عرفان صدیقی بولے یہ مولانا صاحب سے پوچھیں، میں اس میٹنگ میں نہیں تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ رات وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آئینی ترامیم کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کو منانے کے لیے ان کے گھر تشریف لیکر گئے تھے تاہم ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات میں کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی تھی۔

ای پیپر دی نیشن