اقوام متحدہ نے پاکستان میں متاثرینِ سیلاب کے لیے دو ارب ڈالر سے زائد کی اپیل جاری کی ہے جو اب تک اقوام متحدہ کی طرف سے قدرتی سانحوں میں امداد کی سب سے بڑی اپیل ہے۔

Sep 18, 2010 | 08:41

سفیر یاؤ جنگ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر نیویارک میں پاکستان کے لیے اپیل کرتےہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کو اپنی پینسٹھ سالہ تاریخ میں پاکستان کے حالیہ سیلاب جیسے بڑے قدرتی سانحے سے نہیں نمٹنا پڑا۔انہوں نےکہا کہ سیلاب کے باعث پاکستان کو متعدد بحرانوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لاکھوں افراد امداد کےمنتطر ہیں۔ زراعت کے شعبے کو بےانتہا نقصان پہنچا ہے اور جن کاشت کاروں کی فصلیں تباہ ہوئی ہیں انہیں اگلےدوسال تک امداد کی ضرورت ہو گی۔ اقوام متحدہ میں ہنگامی ادارے کی سربراہ ویلری ایموس کاکہناتھاکہ پاکستان میں سیلاب آنے کے بعد ہرروز ایک نیا سانحہ برپا ہو رہا ہو۔اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیرعبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کا سلسلہ تاحال تھما نہیں۔انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی قدرتی آفت سے نمٹنا کسی ایک ملک کے بس کی بات نہیں ہے۔اپیل کی رقم سے اقوام متحدہ کے پندرہ ادارے،عالمی ادارہ برائے مہاجرین اورایک سوچھپن سرکاری اور غیرسرکاری تنظیمیں چارسو تراسی پراجیکٹ شروع کریں گی۔
مزیدخبریں