منچھرجھیل سے آنے والے سیلاب کا رخ دریائے سندھ کی جانب کرنے کے لیے لاڑکانہ سیہون بچاؤ بند سمیت بھان سعید آباد شہرکے قریب ریلوے ٹریک پرکٹ لگا دئیے گئے۔

Sep 18, 2010 | 09:17

سفیر یاؤ جنگ
محکمہ آب پاشی نے سیلابی ریلادریائے سندھ میں چھوڑنے کےلیے لاڑکانہ سیہون بچاو بند میں آر ڈی ہنڈرڈ 100کے مقام پراوربھان سعید آباد کے قریب قومی شاہراہ سمیت ریلوے ٹریک پر کٹ لگا دئیے ہیں۔ منچھر جھیل میں پڑنے والے شگاف مزید چوڑے ہونے کے باعث بھان،سعید آباد اورسیہون شریف کے درمیان انڈس ہائی وے مکمل طور پرزیرآب آ گئی ہے ۔ جس کے باعث دادواورجامشورو کے زمینی راستے مکمل طورپرآپس میں کٹ گئے ہیں ۔ حالیہ سیلاب سے سیہون کی تینوں یونین کونسلوں کا بیشتر حصہ زیرآب آ گیا ہے جبکہ بوہک،دل اورچنہ یونین کونسلز کے بیشترعلاقے پانی میں ڈوبے ہیں، سیہون شریف کی تینوں یونین کونسلز  چاروں طرف پانی سے گھری ہوئی ہیں جبکہ زرعی اراضی بھی مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے ۔ دوسری جانب سیلابی ریلا پاک عرب آئل ریفائنری میں بھی داخل ہونے کی اطلاعات بھی ملی ہیں ۔ پارکوزرائع کے مطابق آئل ریفائنری کا پمپنگ پوائنٹ منچھرجھیل سے اونچا ہونے کے باعث تاحال محفوظ ہے۔
مزیدخبریں