آئی ایس پی آر کےمطابق فوج سندھ کے ریلیف کیمپ میں متاثرین سیلاب کو راشن،پکا ہوا کھانا اورطبی امداد فراہم کر رہی ہے۔ جنوبی پنجاب کے متاثرین میں پانچ لاکھ ستائیس ہزارسولہ فیملی پیکٹس تقسیم کئے گئےہیں۔ سیالکوٹ سے آرمی کا ایک سی ون تھرٹی طیارہ بیالس ٹن امدادی سامان لیکر بلوچستان پہنچ گیا ہے جبکہ ڈیرہ مراد جمالی کی جانب امدادی سامان سے لدے چوبیس ٹرک روانہ کردیئے گئے ہیں۔ پاک فوج نےمتاثرین کو منتقل کرنے کےلئے ڈیرہ مراد جمالی،اوستہ محمد اورجیکب آباد کے مابین ہیلی کاپٹراور بس سروس کا آغاز کردیا ہے۔