ترجمان وزارت داخلہ نے وقت نیوز کو بتایا ہے کہ ایک حسا س ادارے کی جانب سے دی جانےوالی اطلاعات میں رحمان ملک پرطالبان اورلشکراسلام کی جانب سے حملے کی سازش کاانکشاف ہواہے۔ترجمان نے بتایا کہ کالے رنگ کی ڈبل کیبن گاڑی حملے میں استعمال کی جا سکتی ہے۔ پولیس نے گاڑی کی تلاش شروع کردی ہے۔ اسلام آباد پولیس نے ناکوں پرنگرانی بھی سخت کردی ہے۔