ایم کیو ایم کی جانب سے ڈاکٹرعمران فاروق کے قتل پر کراچی میں آج بھی سوگ، تاہم معمولات زندگی جزوی طور پربحال ہوچکے ہیں،سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں۔

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری  کے اعلان کے مطابق   شہر بھرمیں آج ہر قسم کی ٹرانسپورٹ بحال کردی گئی ہے۔ کراچی کی تاجر تنظیموں نے بھی آج کاروبار کھولنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد شہر میں مارکیٹیں دکانیں اور بازار کھل گئے ہیں۔  اس کے علاوہ سی این جی سٹیشنز اور پٹرول پمپس بھی کھل گئے ہیں اورحالات معمول پر آنا شروع ہوگئے ہیں ۔ دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کا گشت بھی جاری ہے۔ گزشتہ روزایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل پر ایم کیوایم نے دس روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا تھا جبکہ گزشتہ روز مختلف تاجرتنظیموں اور ٹرانسپورٹروں کے اعلان کے مطابق ٹرانسپورٹ اور تمام تجارتی مراکز بند رکھے گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن