افغانستان میں عام انتخابات کے لیے پولنگ جاری ، پولنگ سے پہلے کابل میں ایساف ہیڈ کوارٹرکے قریب اور صوبہ خوست میں راکٹ حملوں میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

Sep 18, 2010 | 10:18

سفیر یاؤ جنگ
افغان حکام کے مطابق راکٹ حملہ دارالحکومت کابل میں پولنگ شروع ہوتے ہی کیا گیا ۔ابھی تک اس حملے میں کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔ ادھر صوبہ خوست میں ایک پولنگ سٹیشن کو راکٹ سے نشانہ بنایا گیا ہے ۔ اس حملے میں دو افراد کے  ہلاک ہونے کی اطلاع ہے ۔ دوسری جانب ملک بھر میں انتخابات کےلئے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ اڑھائی لاکھ فوجی ، پولیس اورنیٹو اہلکارسکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔ ادھر طالبان کی جانب سے ایک پمفلٹ تقسیم کیا گیا ہے جس میں ووٹرزکو تنبیہہ کی گئی ہے کہ وہ الیکشن کا بائیکاٹ کریں ورنہ ان کے خلاف انتقامی کارروائیاں ہوں گی۔ طالبان نے صوبہ بادغیس میں انتخابی عملے کے اٹھارہ افراد اور مشرقی صوبے لغمان میں دو امیدواروں کو اغوا بھی کرلیا ہے ۔ افغان صدرحامد کرزئی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ  دھکیوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیں ۔ افغانستان میں ایوان زیریں کی دوسو انچاس نشستوں پراڑھائی ہزار امیدواروں میں مقابلہ ہو رہا ہے جبکہ ایک کروڑ پچھترلاکھ ووٹرزاپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
مزیدخبریں