مرکزی بینک کے ترجمان کے مطابق سٹیٹ بینک کےنئے گورنر شاہد حفیظ کاردار دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کریں گے۔ تیس جولائی کو پیش کی گئی مانیٹری پالیسی میں سٹیٹ بینک نے شرح سود نصف فیصد بڑھا کر تیرہ فیصد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ادھر تاجر برادری نے شاہد حفیظ کاردارکی تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہرکی ہے کہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نہ صرف مرکزی بینک کے معاملات احسن طریقے سے انجام دیں گے بلکہ تیزی سے گرتی ہوئی معیشت کو سنبھالا دینے کے اقدامات بھی کریں گے۔