آپٹما کے نو منتخب چیئرمین گوہراعجاز نے کہا ہے کہ اگر یورپی یونین کے ساتھ ساتھ امریکہ بھی اپنی منڈیوں تک رسائی دے تو ٹیکسٹائل کی صنعت پانچ سال میں دس بلین ڈالر کا تجارتی خسارہ ختم کر دے گی ۔

Sep 18, 2010 | 18:10

سفیر یاؤ جنگ
 آپٹما لاہور کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب چیئرمین گوہراعجاز نے کہا کہ یورپی یونین میں ڈایئٹ فیبرک اور دھاگہ ایکسپورٹ کرکے سات بلین ڈالر کما سکتے ہیں اوراس سے ملک میں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ٹیکسٹائل کے شعبے پر ویلیوایڈیڈ ٹیکس کا نفاذ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ صنعت پہلے ہی انکم ٹیکس سمیت تیئس ٹیکس ادا کر رہی ہے اس کے علاوہ اس صنعت پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر فیصد ہی رہنی چاہیے کیونکہ ٹیکس ری فنڈ کا قانون لاگو ہونے سے صنعت کو سو ارب روپے ایف بی آر کو دینے ہوں گے جو کہ بعد میں واپس مل جایئں گے لیکن ابھی اس صنعت میں یہ سکت نہیں ہے ۔ اس موقع پر پاکستان کاٹن فورم کے نومنتخب چیئرمین شیخ اکبر اور آپٹما پنجاب کے نو منتخب چیئرمین احس بشیر نے بھی خطاب کیا۔
مزیدخبریں