سید یوسف رضا گیلانی ایکسپو سنٹر لاہورمیں لاہور چیمبر آف کامرس اچیومنٹ ایوارڈ دو ہزار دس کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو توڑنے کی باتیں کرنے والوں نےاڑھائی سال عوام کو بیوقوف بنایا، کسی کے کہنے سے حکومتیں نہیں گرتیں۔ حکومت مخالف باتیں کرنے والے شرم کریں اور ملک کو متحد کرنے کے ایجنڈے پر کام کریں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ حکومت گرنے کی سیاسی پیشن گوئیاں کرنے والے یہ جان لیں کہ وہ اپنا وقت ضائع کررہے ہیں۔ عدلیہ کی بحالی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ دوست کہتے ہیں کہ ججوں کو گیلانی نے نہیں ، جنرل کیانی نے بحال کیا ہے، جوغلط ہے،مخالفین کو تسلیم کرنا ہو گا کہ عدلیہ کو ہم نے بحال کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چوردروزے سے نہیں، عوامی مینڈیٹ سے حکومت میں آئی۔ پیپلزپارٹی وفاقی جماعت ہے اورکا زندہ رہنا ملکی مفاد میں ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پانچوں صوبوں میں حکومت بنانے والی جماعت پیپلز پارٹی کو دیوار سے نہیں لگانا چاہیے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ انہوں نے پرویز مشرف کو معاف کردیا ، ان سے بدلہ عوام لیں گے ۔