جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر حکومت اور کشمیر کمیٹی کی بے حسی افسوسناک ہے، رائے ونڈ کے ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر اپوزیشن کی سیاست نہیں کی جاسکتی۔

Sep 18, 2010 | 19:42

سفیر یاؤ جنگ
منصورہ لاہورمیں عید ملن تقریب کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سید منور حسن کا کہنا تھا کہ کشمیری  تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں، ان پر ظلم کی انتہا کردی گئی ہے لیکن حکومت پاکستان یا کشمیر کمیٹی نے ان مظالم کو رکوانے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کمیٹی اور حکومت کی کارکردگی ایک سی ہے
منور حسن نے کہا کہ انقلاب کی باتیں کرنے والوں کے خلاف ہی انقلاب آنا ہے۔ انھوں نے مسلم لیگ نون پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رائے ونڈ کے ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر اپوزیشن کی سیاست نہیں کی جاسکتی ، میاں نواز شریف جانتے ہیں کہ  سڑکوں پر لاٹھیاں، ڈنڈے اور آنسو گیس کا سامنا کرکے ہی اپوزیشن کی جاتی ہے۔  ایم ایم اے کی بحالی سے متعلق سوال پرانھوں نے کہا کہ اس پر دعا ہی کی جاسکتی ہے اور پھر دعا کے لیے ہاتھ اٹھا دیے۔ 
مزیدخبریں