افغانستان میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے، حملوں، دھماکوں میں 14ہلاک

افغان حکام کے مطابق افغانستان میں عام انتخابات کی پولنگ کا وقت مکمل ہوتے ہی حکام نے فوری طور پر گنتی کے لئے بیلٹ پیپراکٹھے کرنا شروع کردیئے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ کے لیے ملک بھر میں پانچ ہزارآٹھ سوسولہ سنٹربنائے گئے تھے۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظران پولنگ سٹیشنز میں سے آٹھ فیصد بند رہے۔ ایک ہزارانیس پولنگ سٹیشنزپہلے ہی بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا تھا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بعض پولنگ سٹیشنز پر ووٹرنہ ہونے کے برابر تھے۔ انتخابی عمل میں بدعنوانی کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے۔ کابل میں انتخابی عمل کے نگرانوں کا کہنا تھا کہ ووٹروں کے انگوٹھے پر نشان لگانے والی روشنائی مٹائی جاسکتی تھی ۔ ادھر افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ تشدد کے واقعات کے باوجودہ انتخابی عمل اچھے طریقے سے مکمل ہوا۔ صدارتی  ترجمان وحیدعمر نے کہا کہ مخالفین کی پوری کوشش تھی کہ لوگوں کو انتخابی عمل میں حصہ لینے سے روکا جائے۔ ادھرملک کے شمالی علاقے میں طالبان کے حملے کے دوران چھ سکیورٹی اہلکارہلاک ہوگئے جبکہ دیگرواقعات میں پانچ افراد بھی ہلاک ہوئے۔  دارالحکومت کابل میں پولنگ کا آغاز ہوتے ہی راکٹ حملہ ہوا، جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ صوبہ بغلان میں طالبان نے ایک پولنگ سٹیشن پر تعینات چھ سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔ 

ای پیپر دی نیشن