تیسرا ٹیسٹ: آسٹریلیا 316 پرآﺅٹ‘ سری لنکا کے 2 وکٹوں پر 166 رنز

Sep 18, 2011

سفیر یاؤ جنگ
کولمبو (آئی این پی) آسٹریلیا ٹیم مائیکل ہسی اور شان مارش کی شاندار بلے بازی کی بدولت سری لنکا کیخلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پہلی اننگز میں 316 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جبکہ سری لنکا نے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن پہلی اننگز میں 2 وکٹوں پر 166 رنز بنا لئے۔ کمارسنگاکارا کی شاندار نصف سنچری، آسٹریلوی برتری کے خاتمے کیلئے مزید 150 رنز درکار ہیں۔ سنہالیز سپورٹس کلب میں جاری سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز گذشتہ روز کے سکور 235 رنز 5 کھلاڑی آوٹ پر شروع کی تو آسٹریلیا کی پوری ٹیم 316 رنز بنا کر وٹ ہو گئی۔ مائیکل ہسی 118 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ ہزار رنز بھی مکمل کر لئے۔ سری لنکا کی جانب سے ویلے گیدرا نے 3، شمنڈا ایرنگا نے 4، سورنگا لکمل نے 2 اور رنگانا ہیراتھ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں کھیل کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنا لئے۔ پرانا وینا 46 اورتھیما نے 98 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ کمارسنگاکارا 61 اور مہیا جے وردھنے 31 رنز بنا کر ناٹ وٹ تھے۔ پیٹر سڈل اور مچل جانسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ خراب روشنی کے باعث میچ قبل از وقت ختم کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کو سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل ہے۔
مزیدخبریں