ڈینگی بخارنے مزید دو گھروں کے چراغ گل کردیئے جس کے بعد لاہور میں وائرس کےباعث مرنےوالوں کی تعداد چالیس ہوگئی ہے۔

Sep 18, 2011 | 03:15

سفیر یاؤ جنگ
لاہورمیں ڈینگی کے وبائی صورت اختیار کرنے کے بعد صورتحال انتہائی سنگین ہے اور مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورا ہے۔آج میوہسپتال میں باغبانپورہ کارہائشی انیس سالہ عثمان بھی ڈینگی بخار کے باعث چل بسا جس کے بعد ڈینگی بخارسےاب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد چالیس ہوگئی ہے۔ دوسری جانب وائرس کی شدت میں اضافے کےبعدہسپتالوں میں متاثرہ مریضوں کارش بڑھ گیا ہے جبکہ مچھرمارادویات اورسپرے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔صوبائی دارالحکومت کےعلاوہ صوبے کےتمام چھوٹے بڑے شہروں میں عوام میں ڈینگی کےحوالےسےآگاہی پیداکرنےکےلئے مہم بھی جاری ہے۔
مزیدخبریں