انسداد دہشت گردی کے لئے وائٹ ہاؤس کے مشیر جون برینن نےکہاہےکہ القاعدہ دنیا میں جہاں بھی ہوئی، امریکہ اسے نشانہ بنائے گا۔

واشنگٹن کے ایک سکول میں لیکچر کے دوران جون برینن کا کہنا تھا کہ صرف افغانستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا کے کسی بھی ملک میں القاعدہ کے خلاف لڑیں گے،پاکستان میں القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ عالمی قانون کے مطابق امریکہ اپنے خلاف خطرے سے نمٹنے کے لئے کسی بھی جگہ کارروائی کا حق رکھتا ہے،اس موقع پرانہوں نے سینٹ کے دفاعی بل دوہزاربارہ پر تنقید بھی کی جس میں مطالبہ کیا گیاتھاکہ امریکہ میں گرفتار ہونے والے مشتبہ دہشت گردوںکو فوج کے حوالے کرناہوگا۔

ای پیپر دی نیشن