رینجزز نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کورنگی ضیا کالونی اور گذری کے علاقے پی این ٹی کالونی میں گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گذری میں چار گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے آپریشن کے دروان تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا تھا اور کسی کو باہر سے اندر آنے کی اجازت نہیں تھی یہاں سے رینجرز نے ایک درجن سے زائد افراد کو حراست میں لیا جبکہ کورنگی ضیا کالونی میں آپریشن کے دوران بھی بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرکے مشتبہ افراد کو حراست میںلے لیا گیا ہے