پاکستان ہاکی ٹیم کی کھلاڑی ہما نور نے کہا ہے کہ انھوں نے چیک چوری نہیں کیئے بلکہ اپنی رقم واپس لی ہے۔

پاکستان ہاکی ٹیم کی کھلاڑی ہما نور پر سمن آباد کی رہائشی سکول ٹیچر نے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے انکے پانچ چیک چوری کیئے ہیں۔ وقت نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے ہما نور نے اپنی صفائی میں کہا کہ سمن ٓاباد کی رہائشی حمیرا نامی خاتون انکی دوست ہیں اور کچھ عرصہ قبل حمیرا نے ان سے رقم ادھار لی تھی اور بعد میں چیک کے ذریعے وہ رقم واپس کردی۔ ہمانور کا کہنا تھا کہ جب وہ بینک سے رقم نکلواچکیں تو حمیرا نے ان پر چیک چوری کا الزام لگا دیا جو بے بنیاد ہے۔ انکا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی کھلاڑی ہونے کی وجہ سےانہیں بلیک میل کیا جارہا ہے اور سوچی سمجھی سازش کے تحت ان کے کیریئر کو خراب کیا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن