امریکی صدرباراک اوباما نےدس لاکھ ڈالر سے زائد کمانے والے امریکی شہریوں پرنیا ٹیکس لگانےکا فیصلہ کرلیا۔

Sep 18, 2011 | 07:15

سفیر یاؤ جنگ
امریکی صدرباراک اوباما نے بڑھتے ہوئے بجٹ خسارے پر قابو پانے کے لئے دس لاکھ ڈالرسالانہ سےزیادہ کمانے والوں پرنیا ٹیکس لگانےکا فیصلہ کیا ہے،امریکہ کوتین کھرب ڈالر سے زائد بجٹ خسارے کا سامنا ہےجبکہ نئےٹیکس سےحکومت کوچار سو ارب ڈالرسےزائد حاصل ہونگے۔ وائٹ ہاوٴس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے انکشاف کیا ہےکہ اس ٹیکس کے لئے سفارشات کانگریس کی خصوصی کمیٹی کو بھیج دی گئی ہیں،اس ٹیکس کوآئندہ سال منعقد ہونے والےالیکشن سے پہلے نافذ کیا جائےگا،دوسری طرف اپوزیشن جماعت ری پبلکن کی جانب سے مؤقف اختیارکیا گیا ہےکہ نئےٹیکس سےناصرف چھوٹے تاجرمتاثرہوں گےبلکہ بیروزگاری میں بھی اضافہ ہوگا۔
مزیدخبریں