سیلاب سے اکہتر لاکھ افراد براہ راست متاثر ہوئےہیں۔ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

سیلاب زدگان کی بحالی اور امداد کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سندھ میں آنے والےسیلاب سے اکہترلاکھ کی آبادی براہ راست متاثرہوئی، اور ہزاروں افراد وبائی امراض کا شکار ہیں۔ متاثرین کی امداد کے لئے خوراک، پانی کے فلٹر،مچھردانیاں اورادویات بجھوائی جارہی ہیں۔ ان کا کہناتھاکہ صورتحال پراکیلے قابو پانا ممکن نہیں، اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل کی ہے امید ہے کہ دوست ممالک کی مدد سےاس آفت پرقابوپانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن