پاکستان نے رقم کے بدلے دنیا بھر میں نیوکلیئر ٹیکنالوجی پھیلائی، فاکس نیوز کا دعویٰ

واشنگٹن (آن لائن) فاکس نیوز نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ایک دستاویز کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے رقم کے بدلے میں نیوکلیئر ٹیکنالوجی کو دنیا بھر میں پھیلایا۔ چینل نے دعویٰ کیا کہ اسے ڈاکٹر قدیر کے اعترافی بیان پر مشتمل13 صفحات پر مشتمل دستاویز حاصل ہوئی ہے جس میں ڈاکٹر قدیر نے لکھا ہے کہ پاکستان نے سیاسی اثرورسوخ اور ایٹمی پروگرام کے تعاون سے رقم کے بدلے دنیا بھر میں نیوکلیئر ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی پھیلائی۔ نیوکلیئر پھیلاﺅ میں پاکستان کے ساتھ چین، شمالی کوریا، ایران اور لیبیا شامل ہیں۔ ڈاکٹر قدیر کی جانب سے2 دستاویزات لکھی گئی ہیں جن میں الزامات عائد کئے گئے ہیں نیوز چینل کو حاصل دستاویزات کے علاوہ اپنی اہلیہ کو لکھے خطے بھی شامل ہیں۔ چینل کے مطابق اہلیہ کو لکھے گئے خط میں ڈاکٹر خان نے ایک مختلف کہانی بیان کی جس میں چین کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم نے چین کے ساتھ 15 سال تک تعاون کیا اور ہین زونگ میں ایک سنٹری فیوج پلانٹ قائم کیا ہم نے مشینوں سے لدے 135 سی ون تھرٹی جہاز بھجوائے جن میں انورٹرز، والوز، فلوسٹر اور پریشر گینج شامل تھیں۔ چین سے پاکستان نے ڈرائنگز آف نیوکلیئر ویپنز اور 50کلو افروزدہ یورینیم وصول کیا۔

ای پیپر دی نیشن