امریکی سکالرز، فلم ساز اور سوشل میڈیا پر دریدہ دہنی کے لیے آزادی اظہار کا ناجائز سہارا دے رہے ہیں

Sep 18, 2012

خصوصی نامہ نگار

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) اسلام دشمن امریکی سکالرز، فلم ساز اور سوشل میڈیا پر دریدہ دہنی کے لیے آزادی اظہار کا ناجائز سہارا دے رہے ہیں۔ انسانوں کے درمیان نفرت ،شدت اور بدامنی پیدا کرنے والے اقدامات آزادی اظہار کے دائرے میں نہیں آتے۔ احتجاج مسلمانوں کا حق ہے۔ صدر اوباما نے اپنے اظہار بیان سے مسلمانوں کے زخموں پر نمک چھڑکا ہے۔ گستاخانہ فلم بنانے میں شریک تمام افراد واجب القتل ہیں۔ حکومت کی جانب سے غزہ احتجاج کی شدید مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار لیاقت بلوچ، امیر العظیم، وسیم اختر، نذیر احمد جنجوعہ، جامعہ نعیمیہ کے ناظم راغب حسین نعیمی، علامہ رضائے مصطفٰی نقشبندی، علامہ پیر اطہر القادری، مفتی محمد کریم خان، حاجی ندیم، جماعت اہلحدیث کے امیر عبدالغفار روپڑی، چودھری اعجاز مناواں، اور بشپ آف لاہور ڈاکٹر الیگزینڈر جان ملک نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان خوشگوار فضا کو خراب کرنے کی مذموم کوشش ہے۔

مزیدخبریں