اسلام آباد (آئی این پی) ایف بی آر نے ٹیکس چوروںکے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیا۔ انکم ٹیکس و فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے گوشواروں کے آڈٹ کیلئے کنورٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ ‘ سٹیزن انٹرنیشنل ‘ پلاسٹک انڈسٹریز‘ ایگری ٹیک لمیٹڈ‘ الائیڈ کارپوریشن‘ رینبو ٹریولز‘ کیپٹل ٹریولز‘ پاک کویت ٹیکسٹائل سمیت متعدد کمپنیوں اور کاروباری شخصیات کو نوٹس بھجواتے ہوئے سالانہ آمدنی و اخراجات کی مکمل تفصیلات بمعہ ریکاڈ طلب کر لیں۔ معلومات خفیہ رکھنے والی کمپنیوں و افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔