ایف بی آر کا ٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈائون‘ کمپنیوں‘ افراد کو نوٹس بھجوا دیئے

Sep 18, 2013

اسلام آباد (آئی این پی) ایف بی آر نے ٹیکس چوروںکے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیا۔ انکم ٹیکس و فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے گوشواروں کے آڈٹ کیلئے کنورٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ ‘ سٹیزن انٹرنیشنل ‘ پلاسٹک انڈسٹریز‘ ایگری ٹیک لمیٹڈ‘ الائیڈ کارپوریشن‘ رینبو ٹریولز‘ کیپٹل ٹریولز‘ پاک کویت ٹیکسٹائل سمیت متعدد کمپنیوں اور کاروباری شخصیات کو نوٹس بھجواتے ہوئے سالانہ آمدنی و اخراجات کی مکمل تفصیلات بمعہ ریکاڈ طلب کر لیں۔ معلومات خفیہ رکھنے والی کمپنیوں و افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں