مکرمی! نارنگ منڈی کے سرحدی علاقہ لوگ والا پرانا منڈھیالی قدیم منڈھیالی بابا والی بستی عیسائیاں وغیرہ میں دریائے راوی کی تندو تیز لہروں نے گذشتہ تین ماہ عرصہ میں مسیحی برادری کے صدیوں پرانا قبرستان اور بزرگان دین کے دو مزارات درجن سے زائد لہلاتے باغات اور پچاس ایکڑ رقبہ نگ کر لیا ہے۔ اب صورتحال یہ ہے کہ راوی بڑی تیزی سے کٹاﺅ کر رہا ہے۔ روزانہ تقریباً ایکڑ رقبہ صفحہ ہستی سے مٹ رہا ہے۔ دھان کی کھڑی فصل اور سبزی کے کھیت دیکھتے ہی دیکھتے دریا کی نذر ہو رہے ہیں ایک اندازے کے مطابق یہاں ایک ہزار سے زائد خاندان کا ذریعہ معاشی کھیتی باڑی ہے۔ حکومت کو بڑی سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر حفاظتی بند بنائے اور کٹاﺅ کے عمل کو فی الفور روکا جائے نیز نارنگ منڈی کے سرحدی دیہات جاجو گل شہاب گڑھ رمیدیاں وغیرہ دس دیہاتوں میں ایم آر لنک کے کٹاﺅ کر رہا ہے۔ حکومتی فوری توجہ دے۔ (حمید گولاٹی)