صدارتی تمغہ حسن کارکردگی کےلئے نامزدگی پر حکومت شکرگزار ہوں : حامون جادوگر

Sep 18, 2013

لاہور (کلچرل رپورٹر) ٹی وی ڈرامہ عینک والا جن سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار حسیب پاشا المعروف حامون جادوگر نے کہا ہے کہ 2013ءکے لئے حکومت پنجاب نے اُن کا نام پرائیڈ آف پرفارمنس کیلئے نامزد کیا جس پر میں حکومت پنجاب کا شکرگزار ہوں۔ انہوں نے کہا پہلی مرتبہ میری خدمات کا اعتراف کیا گیا۔ 1993ءسے لیکر 2006ءتک عینک والا جن میں کام کیا اور گذشتہ پانچ برس سے الحمرا میں جن اور جادوگر کے نام سے لائیو سٹیج شو پیش کر رہا ہوں جسے اب تک ہزاروں خاندان مفت دیکھ چکے ہیں۔

مزیدخبریں