لاہور (پ ر) برجر پینٹس پاکستان لمیٹڈ نے اس سال کی سب سے خصوصی فیشن نائٹ برجر کلر ووگ کے نام سے ترتیب دی جس میں کارپوریٹ، شوبز اور فیشن انڈسٹری کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ تقریباً 500 سے زائد لوگوں کی آمد اس فنکشن کی کامیابی کا باعث بنی جس میں ملک بھر کے معروف آرکیٹیکٹس، انٹیرئر ڈیزائنرز، انڈسٹرلسٹ، بینکرز، سوشلائٹس اور سیلبریٹس شامل تھے۔ پاکستان کے نمایاں فیشن ڈیزائنرز مہدی، فہد حسین اور آسیفہ اینڈ نبیل کی جدید کلیکشن کی نمائش سب لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی۔ حدیقہ کیانی اور اداکارہ نور کی دلفریب پرفارمنس کو بھی خوب سراہا گیا۔
برجر کی یادگار فیشن نائٹ ممتاز شخصیات کی شرکت
Sep 18, 2013