اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی ٹیکس محتسب چودھری عبدالرﺅف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے کہا ہے کہ گلو کار آرٹسٹ، وکلا، انجینئرز اور ڈاکٹرز اپنی درست آمدنی نہ بتاکر ٹیکس چوری کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچاتے ہیں، ایف بی آر ان پر کڑی نظر رکھے۔ وفاقی ٹیکس محتسب کے خط میں خاص طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ گلوکاروں، آرٹسٹوں، وکلا، انجینئرز اور ڈاکٹرز وغیرہ کی آمدن پر نظر رکھی جائے۔