ٹی ٹونٹی چیمپئنز لیگ: فیصل آباد وولفز کو شکست‘ اوٹاگو‘ حیدرآباد سن رائزرز کامیاب

Sep 18, 2013

چندی گڑھ (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کی ٹی ٹونٹی چیمپئن اوٹاگو نے پاکستان کی چیمپئن فیصل آباد وولفز کو چیمپئنز لیگ کوالیفائنگ را¶نڈ میں 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ فیصل آباد وولفز کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے۔ مصباح الحق 46، خرم شہزاد 27، عمران خالد 12، آصف علی 14 اور محمد سلمان 10 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بٹلر، میکلان اور شیتام نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ اوٹاگو نے ہدف 17.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ بروم صفر اور ردر فورڈ 25 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے۔ کپتان برینڈن میکولم 83 اور ڈی بورڈر 30 رنز بنا کر ناٹ آ¶ٹ رہے۔ سمیع اللہ خان اور سعید اجمل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ فیصل آباد وولفز آج دوسرا میچ حیدرآباد سن رائزرز کیخلاف کھیلے گی۔ دوسرے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے کندوراتا مورونز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ کندوراتا مورونز نے 3 وکٹوں پر 168 رنز بنائے۔ کپتان سنگاکارا 61 رنز ناٹ آ¶ٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔ حیدرآباد سن رائزرز نے ہدف 18.3 اوورز میں 2 وکٹوں پر پورا کر لیا۔ پٹیل 52 اور شیکھر دھون 71 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ 

مزیدخبریں