کراکس (نوائے وقت نیوز) وینزویلا کے صدرنکولس ماڈورو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سڑک پر سائیکل چلاتے ہوئے گر پڑے۔دارالحکومت کراکس میں صدر نکولس ماڈورو اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک سیاسی تقریب میں سائیکل پرجارہے تھے۔ سائیکل چلاتے ہوئے کراکس کے میئر سے باتیں کرنے کی وجہ سے ان کا دھیان بٹا اوروہ ایک ساتھی کی سائیکل سے ٹکراکرگرگئے۔صدر کے ساتھ مزید کچھ لوگوں کی سائیکلیں بھی ٹکراگئیں اوروہ زمین پر گرپڑے۔تاہم خوش قسمتی سے کسی کو کوئی چوٹ نہیں لگی اورسب ہنستے ہوئے دوبارہ منزل کی جانب روانہ ہوگئے۔
وینزویلا کے صدرنکولس ماڈورو سائیکل چلاتے ہوئے گر گئے
Sep 18, 2013