حکومت طالبان سے مذاکرات کی حکمت عملی خفیہ رکھ رہی ہے

اسلام آباد (نیشن رپورٹ) حکومت اپنی طالبان کے ساتھ حکمت عملی کو خفیہ رکھ رہی ہے۔ بہت سے حکومتی ارکان اپر دیر واقعہ پر اپنی رائے کو چھپاتے رہے جبکہ کئی ارکان کا خیال تھا کہ سیاسی جماعتوں سے طالبان کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات کا مینڈیٹ حاصل کرنے والی مسلم لیگ ن کی حکومت ایک مشکل صورتحال میں پڑ گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے ایک سینئر افسر کا کہنا ہے کہ اپر دیر واقعہ میں سینئر فوجی افسروں کے جاں بحق ہونے کے باوجود حکومت طالبان سے مذاکرات کرے گی۔ جوائنٹ سیکرٹری عمر حمید خان نے کہا کہ اپر دیر میں انتہائی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے تاہم مذاکرات ہونگے۔ وزارت داخلہ میں موجود ایک دوسرے ذریعہ کے مطابق حکومت نے اس حوالے سے فریم ورک تیار کر لیا ہے۔ بعض ذرائع یہ دعویٰ بھی کر رہے ہیں کہ مذاکرات کی دعوت صرف ان طالبان کو دی جائے گی جو پاکستانی آئین کو تسلیم کرینگے۔ 

ای پیپر دی نیشن