اسلام آباد (آئی این پی) نیپرا نے ماہ اگست کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 32 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ۔ کمی کا اطلاق کے ای ایس سی کے علاوہ ملک بھر کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا ۔ منگل کو نیپرا نے سینٹرل پاور پر چیزنگ ایجنسی کی درخواست کی عوامی سماعت کی ۔ سماعت کے دوران نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 32 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی ماہ اگست کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے ای ایس سی کے علاوہ ملک بھر کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا۔