طالبان کی شرائط مانیں گے نہ مذاکرات اس طرح ہوتے ہیں : وفاقی وزیر دفاعی پیداوار

اسلام آباد ( آئی این پی ) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کیلئے شرائط تسلیم نہیں کریں گے ، مذاکرات کے ذریعے امن کے قیام کے لئے آخری حد تک کوشش کی جائیگی۔ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کیلئے شرائط تسلیم نہیں کریں گے لیکن یہ واضح ہے کہ مذاکرات شرائط کے ساتھ نہیں ہوتے۔ ہماری حکومت کی آخری حد تک کوشش ہوگی کہ مذاکرات کے زریعے امن وامان کو یقینی بنایا جائے۔ رانا تنویر نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات ہونگے لیکن طالبان کی طرف سے دی گئی شرائط کو تسلیم کرنا ممکن نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن