کراچی (وقائع نگار) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے دبئی میں اپنا قیام بڑھا دیا ہے۔ ایوان صدر سے ان کی 15 روز غیرملکی رخصت کی درخواست منظور ہوکر گذشتہ روز حکومت سندھ کو موصول ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان رخصت پر ہونے کے باوجود بیرون ملک قیام کے دوران اہم سیاسی و حکومتی امور پر متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں اور صلاح مشورے کررہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان واپسی کا پروگرام بنانے کے بعد بعض سیاسی وجوہات کی بنا پر دبئی میں اپنا قیام بڑھا دیا ہے۔
عشرت العباد نے دبئی میں قیام بڑھا دیا، ایوان صدر سے 15روزہ غیرملکی رخصت کی درخواست منظور
Sep 18, 2013