پولیس کانسٹیبلوں کی بھرتی کیلئے تحریری ٹیسٹ آزاد ایجنسی لے گی، تمام اضلاع میں کمیٹیاں قائم

لاہور (نامہ نگار) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب کے 12 اضلاع میں 5 ہزار پولیس کانسٹیبلان کی بھرتی کے عمل کو مکمل شفاف بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے آئی جی کو کہا ہے کہ بھرتی کیلئے تحریری امتحان محکمہ پولیس کی بجائے ایک آزاد ایجنسی لے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ خصوصی ٹیسٹ انجینئرنگ اور میڈیکل انٹری ٹیسٹ کی طرز پر نیشنل ٹیسٹنگ سروس، یونیورسٹی آف انجینئر اینڈ ٹیکنالوجی اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے تعاون سے تیار کیا جائیگا۔ آئی جی پنجاب نے اس سلسلے میں ہر ضلع کے لئے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی ہے جو میرٹ پر بھرتی کے عمل کی نگرانی کرے گی۔ سیشن ججز کی سربراہی میں فزیکل سٹینڈرڈ ریویو بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جو فزیکل فٹنس ٹیسٹ لے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن