کیمیائی ہتھیار: نئی قرارداد پر روس‘ فرانس میں اختلافات برقرار‘ شام کا معاملہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ بھیجا جائے: ایمنسٹی ہیومن رائٹس واچ

Sep 18, 2013

دمشق، ماسکو، واشنگٹن (بی بی سی + اے ایف پی + ایجنسیاں) اقوام متحدہ میں امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے سفیروں نے کہا ہے کیمیائی ہتھیاروں پر معائنہ کاروں کی رپورٹ شامی حکومت کو ہی ذمہ دار ٹھہراتی ہے۔ ہمارے موقف کی تائید ہوگئی۔ روس کے سفیر نے ردعمل میں کہا کچھ ساتھی ضرورت سے زیادہ جلدی نتائج اخذ کررہے ہیں۔ چین نے کہا ہم رپورٹ کا جائزہ لیں گے،فی الحال بشارالاسد کو ذمہ دار قرار نہیں دے سکتے ،بان کی مون نے کہا سلامتی کونسل کے مستقل ارکان شام کے کیمیائی ہتھیاروں پر امریکہ، روس معاہدے کی حمایت کریں۔ ادھر امریکہ شامی اپوزیشن دھڑوں کی تربیت کرے اور امداد فراہم کرے گا۔ اوباما نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے۔ سپین میں شام کیلئے دہشت گرد بھرتی کرنے والے کو 8 ساتھیوں سمیت پکڑنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ان کا تعلق القاعدہ سے ہے۔ فرانس کی کوششوں کے باوجود روس نے شام کیخلاف نئی قرارداد کے مسودے پر اتفاق نہیں کیا اور اختلافات برقرار ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے وہ شام کا معاملہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ میں بھیج دے۔ سلامتی کونسل کے مستقل ممالک کے مندوبین آج ایک قرارداد پر مذاکرات کرینگے۔

مزیدخبریں