بلدیاتی انتخابات میں رائے ونڈ کو فتح کر لیں گے: خالد محمود گجر

Sep 18, 2013

رائے ونڈ (نامہ نگار)تحریک انصاف کے رہنما چودھری خالد محمود گجر نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں رائے ونڈ کو فتح کرلیں گے، اہل رائے ونڈ کی محرومیوں کا ازالہ صرف تحریک انصاف ہی کریگی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی اور بے روزگاری میں پیپلزپارٹی کی حکومت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے چالیس روپے کلو آٹا فروخت ہونے پر لوگ اپنے بچے فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ 

مزیدخبریں