ساری لڑائی کرسی کی ہے، ناچ گانے کی آزادی قوم کو قبول نہیں: سمیع الحق

پشاور(اے این این) جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ نظریہ اب پیچھے رہ گیا ہے، آج ساری لڑائی کرسی کے لیے ہورہی ہے، ناچ گانے کی آزادی قوم کو قبول نہیں۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے اس کی قدر کرنی چاہیے، ملک میں جو سیاست ہورہی ہے اس میں نظریات کا کوئی نام و نشان نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مغربی جمہوریت غلامی کی بدترین شکل ہے، ملک میں ا من قائم کرنے کیلئے اپنا فیصلہ نہیں کرسکتے تو پھر کہاں کی آزادی ہے؟ امریکہ دنیا کے کسی بھی حصے میں اسلامی نظام برداشت نہیں کرتا۔ انہوں نے سوال کیا کہ طاہرالقادری، عمران کس قسم کا انقلاب و آزادی لانا چاہتے ہیں؟ اگر وہ واقعی انقلاب، آزادی چاہتے ہیں تو ہمارا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہاکہ آج ساری پارلیمنٹ جمہوریت کے نام پر ایک ہوگئی ہے، مغربی جمہوریت اسلام کے نفاذ میں رکاوٹ ہے، حکومت، اپوزیشن مفادات کے تحفظ کیلئے یکجا ہوئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...