گوجرانوالہ سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے جانے والے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کا فیول ٹینک لیک ہونے پر ہنگامی لینڈنگ

Sep 18, 2014

چیچہ وطنی (نامہ نگار) پاک فوج کے امدادی ہیلی کاپٹر   کا فیول ٹینک لیک ہونے سے اسے  بدھ کو  مقامی  نجی سکول کے میدان میں  ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق  پاک فوج کا سیلاب متاثرین کیلئے   امدادی سرگرمیوں میں استعمال ہونے والا   ایک ہیلی کاپٹر  اس وقت ہنگامی طور پر  مقامی  سکول میں لینڈ کرگیا جب پائلٹ   کو اس میں فنی خرابی محسوس ہوئی ۔ ہیلی کاپٹر کی  لینڈنگ کے بعد  معلوم ہوا کہ اس کا   فیول ٹینک لیک ہو رہا تھا تاہم پائلٹ نے ہوشیاری کا ثبوت دیتے ہوئے اسے  بحفاظت اتار لیا بعد ازاں  فیول ٹینک کی مرمت کے بعد ہیلی کاپٹر ملتان کیلئے پرواز کرگیا۔ یہ  ہیلی کاپٹر امدادی سامان لے کر گوجرانوالہ سے ملتان جا رہا تھا۔

مزیدخبریں