لاہور (خصوصی نامہ نگار) ایل ڈی اے نے طاہر القادری کے ادارہ پر الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف فوری قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے ، ایل ڈی اے نے آزادی چوک سگنل فری جنکشن کی تعمیر کے لئے حصول اراضی کے دوران سوا تین ارب روپے کی کرپشن کے الزامات کو سر اسر بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ یہ منصوبہ کل تین ارب 98کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا جس میں حصول اراضی کیلئے مختص 84 کروڑ 2 لاکھ 25ہزار 541روپے بھی شامل ہیں۔
طاہرالقادری کے الزامات، ایل ڈی اے انکے خلاف قانونی چارہ جوئی کریگی
Sep 18, 2014