ملتان (آن لائن) وفاقی وزیر خوراک سکندر حیات بوسن سیلاب زدگان سے خطاب کے دوران گرمی کے باعث بے ہوش ہوگئے‘ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر خوراک سکندر حیات بوسن ملتان کے نواحی علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر تھے اس دوران وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے گرے والا بند پر آنا تھا اور وفاقی وزیر ان کے استقبال کیلئے گرے والا بند گئے جہاں انہوں نے سیلاب زدگان سے خطاب کیا۔ خطاب کے دوران ہی سکندر حیات بوسن شدید گرمی کے باعث بے ہوش ہوکر زمین پر گر پڑے جس کے بعد انہیں فوری طور پر ملتان نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
سکندر بوسن /بے ہوش