پاکستانی فریگیٹ ’’ذوالفقار‘‘ ہائی جیک کرلیا تھا اسے امریکی بحری جہازوں پر حملے کیلئے استعمال کرنا چاہتے تھے: القاعدہ گروپ کا دعویٰ

Sep 18, 2014

نیویارک، اسلام آباد (نمائندہ خصوصی + اے ایف پی) القاعدہ کے جنوبی ایشیا ونگ کے ترجمان نے پاک بحریہ کے فریگیٹ پی این ایس ذوالفقار کو ہائی جیک کرکے بحر عرب میں امریکی بحری جہازوں پر حملے کے ناکام منصوبے کا انکشاف کرتے کہا مجاہدین نے جہاز کا کنٹرول سنبھال کر جب امریکی بحری جہازوں کی جانب بڑھنا شروع کیا تو پاکستانی سکیورٹی فورسز نے روک لیا اور جھڑپ ہوگئی۔ ایک ویب سائٹ پر ترجمان اسامہ محمود نے منصوبے کی تفصیلات اور پی این ایس ذوالفقار کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔ وال سٹریٹ جرنل نے پاکستانی فوجی حکام کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا کراچی میں 6 ستمبر کی کارروائی ناکام رہی اور دہشت گرد کسی بحری جہاز کو ہائی جیک نہیں کرسکے۔ یہ بات درست ہے وہ امریکی بحری جہازوں کو میزائلوں سے نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
اخبار

مزیدخبریں