لاہور (پ ر) سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی امیر العظیم نے دی نیشن اور نوائے وقت میں چھپنے والی اس خبر ’’سیاسی بحران میں ثالثی پر جماعت اسلامی میں اختلافات‘ مرکزی شوریٰ کے بعض ارکان کے غیر مشروط کردار پر تحفظات‘‘ کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ خبر من گھڑت ہے‘ اس معاملہ میں امیر جماعت کو ارکان و کارکنان کی مکمل تائید حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی میں تمام فیصلے مرکزی شوریٰ میں مکمل اتفاق رائے سے کئے جاتے ہیں۔
جماعت اسلامی کے تمام فیصلے مرکزی شوریٰ میںمکمل اتفاق رائے سے کئے جاتے ہیں: امیر العظیم
Sep 18, 2014