لاہور لائنز کا چیمپئنز لیگ کے مین راؤنڈ میں کوالیفائی کرنا خوش آئند ہے : خواجہ ندیم احمد

لاہور (نمائندہ سپورٹس)چیمپئن لیگ میں لاہور لائنز کا مین رائونڈ میں کوالیفائی کرنا خوش آئند اور کھلاڑیوں کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ ندیم احمد نے نوائے وقت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور لائنز کی ٹیم سے آئندہ بھی ابھی امیدیں ہیں۔ اہم مواقع پر ہمارے کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ قسمت نے بھی ہمارا ساتھ دیا۔ڈومیسٹک ٹوئینٹی ٹوئینٹی کے لئے بھی ہم نے لاہور کی ٹیموں میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...