صدر پی ایچ ایف اختر رسول، سیکرٹری جنرل رانا مجاہد، چیف سلیکٹر کوریا چلے گئے

Sep 18, 2014

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر چودھری اختر رسول سیکرٹری جنرل رانا مجاہدعلی خاں اور چیف سلیکٹر بھی جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشین گیمز میں قومی ٹیم کے مقابلے دیکھنے کے لئے انچون روانہ ہو گئے ہیں۔ تینوں اہم عہدیدار 4 ستمبر کو وطن واپس آئیں گے۔ پاکستان ہاکی ٹیم محمد عمران کی قیادت میں جنوبی کوریا پہنچ چکی ہے۔ جنوبی کوریا کے خلاف پریکٹس میچ میں کامیابی کے علاوہ مقامی کلب کے خلاف بھی ایک میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ اولمپئن شہناز شیخ ٹیم کے ہیڈکوچ ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ٹیم سے گولڈ میڈل کے حصول کی زیادہ امیدیں وابستہ نہیں ہیں۔ ٹیم کے جنوبی کوریا روانگی سے قبل پی ایچ ایف کے سیکرٹری رانا مجاہد علی خان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران مایوس کن انداز میں کہا تھا کہ وہ ٹیم کی کامیابی کیلئے صرف دعا ہی کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں