وقاریونس شاہد آفریدی کو کپتان مقررکرنے پر چیئرمین پی سی بی سے ناخوش

Sep 18, 2014

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ وقاریونس مخالفت کے باوجود   شاہد آفریدی کو قومی ٹی ٹوئنٹی کا کپتان مقررکرنے پر چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے  ناخوش ہیں،شاہد آفریدی کو دوبارہ کپتان بنانے میں چیف سلیکٹر معین خان اور گورننگ بورڈ کے دو ارکان نے اہم کرداراداکیا۔وقاریونس صہیب مقصود، احمد شہزاد اور فواد عالم میں سے کسی ایک کو  کپتان بنوانا چاہتے تھے لیکن  انہیںسلیکشن کمیٹی کے علاوہ گورننگ بورڈ کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔وقاریونس نے شہریار خان سے واضح طورپر کہا کہ اگر ان کی حمایت کے بغیر کپتان مقررکیا جاتاہے تو وہ نتائج کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔شہریار خان نے وقاریونس کو یقین دلایا کہ وہ رائے کا احترام کرتے ہیں لیکن بطور چیئرمین پی سی بی کپتان کا تقرران کی صوابدیدہے ۔

مزیدخبریں