اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیاہے کہ جاوید ہاشمی کے مسلم لیگ (ن) سے معاملات طے پاگئے ہیں، وہ آزاد الیکشن لڑنے کے بعد مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر یں گے۔ بدھ کو اپنے ایک انٹر ویو میں شاہ محمود قریشی نے نواز شریف اور شہباز شریف کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دوروں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ شریف برادران سرکاری اخراجات پر دورے کر رہے ہیں، جہاں پہنچنے پر عوام گو نواز گو کے نعرے لگا دیتے ہیں۔
شاہ محمود / انکشاف
جاوید ہاشمی کے معاملات طے پاگئے، آزاد الیکشن لڑنے کے بعد مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلیں گے: شاہ محمود کا دعویٰ
Sep 18, 2014