سرینگر (اے پی پی+ این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں دو اور کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا ۔فوجیوںنے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے مژھل میں جاری پرتشدد فوجی کارروائی کے دوران شہید کیا ۔بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شہید کئے گئے نوجوان عسکریت پسند (مجاہدین ) تھے اور انہیں فوجیوںنے مقابلے کے دوران قتل کیا۔ ادھر نوجوانوں کی شہادت کے خلاف وادی کے بعض علاقوں میں مظاہرے کیے گئے۔