حج کرپشن کیس: حامد سعید کاظمی کے فرنٹ مین نے رائو شکیل اور آفتاب الاسلام کو قصوروار قرار دیدیا

اسلام آباد (آئی این پی) حج کرپشن کے الزام میں گرفتار مبینہ طور پر سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کے فرنٹ مین احمد فیض نے عدالت میں 164کے تحت بیان دیتے ہوئے سابق ڈی جی حج رائو شکیل اور سابق جوائنٹ سیکرٹری مذہبی امور آفتاب الاسلام کو قصوروار قرار دیدیا، تاہم وہ  حامد سعید کاظمی کے خلاف کوئی بھی ثبوت  پیش نہیں کر سکا۔ ذرائع کے مطابق عرصہ دراز سے اشتہاری ملزم احمد فیض جسے حال ہی میں سعودی عرب سے گرفتار کرکے لایا گیا ہے، نے عدالت میں 164کا بیان ریکارڈ کرایا ہے ۔ عدالت میں دیئے گئے اس کے بیان کے مطابق سابق ڈی جی حج رائو شکیل اور سابق جوائنٹ سیکرٹری آفتاب الاسلام کو حج کرپشن کاذمہ دار قرار دیا گیا۔
حج کرپشن کیس

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...