پشاور( آئی این پی) پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پی کے پولیس کو اسلحہ سپلائی کے 19کروڑ سکینڈل میں گرفتار سابق وزیر اعلیٰ کے بھائی غزن ہوتی کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ چیف جسٹس جسٹس منظہر عالم میاں خیل اور جسٹس نثار حسین پر مشتمل ڈویژن بینچ نے غزن ہوتی کی دائر ضمانت درخواست کی سماعت کی نیب کی جانب سے خیبر پی کے پولیس کو اسلحہ سپلائی سکینڈل میں سابق وزیر اعلیٰ کے بھائی غزن ہوتی اور سابق آئی جی پی ملک نوید سمیت 3ملزمان کو 19کروڑ خرد برد کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
درخواست ضمانت خارج