دبئی (آن لائن) القاعدہ کے ایک ذیلی گروپ کے تر جمان نے بیان جاری کیا ہے جس میں انھوں نے ''عراق اور شام میں اپنے ''بھائیوں'' پر زوردیا ہے کہ وہ باہمی لڑائیاں ختم کردیں اور اپنے خلاف امریکہ کی مہم اور اس کے اتحاد کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہوجائیں کیونکہ اس سے ہم سب کے لئے خطرات پیدا ہوگئے۔ العر بیہ کے مطابق مشتر کہ بیان میں القاعدہ نے داعش کے خلاف امریکہ کی قیادت اتحاد میں شامل ہونے والے دس عرب ممالک کے عوام سے کہا ہے کہ وہ اپنی حکومتوں کو جنگجوؤں کے خلاف اقدامات سے روکیں۔ کافروں اور برائی کے اتحاد کے تاریک دن آنے والے ہیں۔ واضح رہے القاعدہ کے سربراہ ڈاکٹر ایمن الظواہری داعش سے لاتعلقی ظاہر کرچکے ہیں۔شام میں القاعدہ کے گروہ النصر محاذ نے انٹرنیٹ پر جاری کردہ بیان میں جنگجو گروپوں پر زوردیا ہے کہ وہ امریکہ کی قیادت میں اتحاد کے خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنے باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھ دیں اور امریکی مہم کے مقابلے کے لئے ایک مٹھی ہوجائیں۔ بیان میں شامی باغیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ صدر بشارالاسد کے خلاف جنگ جاری رکھیں اور اپنا راستہ تبدیل کرتے ہوئے امریکہ کا آلہ کار بننے سے گریز کریں۔
القاعدہ